بلوچستان میں قتل کے بعد بجلی کھمبوں کے ساتھ لٹکائی گئی 5 لاشیں برآمد
فوٹو : فائل
دالبندین : بلوچستان میں قتل کے بعد بجلی کھمبوں کے ساتھ لٹکائی گئی 5 لاشیں برآمد ہوئی ہیں، یہ دردناک واقعہ بلوچستان کے ضلع چاغی میں پیش آیا ہے مقتولین کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا.
پولیس کے مطابق چاغی میں دالبندین کے علاقے میں مغربی بائی پاس کے قریب سے 5 افراد کی گولیوں سے چھلنی بجلی کے کھمبوں سے بندھی لاشیں برآمد ملی ہیں جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
موقع پر پہنچنے والے لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے لاشوں کو سول اسپتال دالبندین منتقل کردیا جبکہ بجلی کے کھمبوں سے لٹکی لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔
ذرائع کے مطابق پانچوں افراد کو گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سے متصل آبادی والے علاقے میں بجلی کے کھمبوں سے رسیوں کے ساتھ باندھا گیا تھا، تمام افراد کو گولیاں مارکر قتل کیا گیا۔
واقعہ کے بعد بلوچستان پولیس نے 5 افراد کی لا شیں ملنے کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور سراغ لگانے کی کوشش کی جائے گی کہ حملہ آور کون تھے.
Comments are closed.