سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے حماد اظہر کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کردیا
فوٹو: فائل
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے حماد اظہر کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کردیا۔
ایکس پر جاری بیان میں سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب نے حماد اظہر کے استعفے پر ردعمل دیا اور کہا کہ "حماد اظہر آپ نے پارٹی اور بانی پی ٹی آئی کے لئے انتھک محنت کی ہے”۔
عمر ایوب کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ کا استعفیٰ منظور نہیں کیا جاتا، پی ٹی آئی لاہور کے صدر اور جنرل سیکریٹری پارٹی عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا.
تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے صدر پی ٹی آئی پنجاب کے عہدے سے استعفیٰ دیا
اور اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ بدقسمتی سے میری بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں ہے.
انھوں نے کہا کہ پنجاب کی تنظیم میں بہت سارے ایسے فیصلے ہوئے جن پر نہ تو میری رائے شامل تھی اور نہ ہی رضا مندی، اظہر نے کہا کہ اکثر فیصلے ایسے بھی تھے جن پر میرٹ کی بجائے لابنگ اور بانی پی ٹی آئی تک محدود رسائی اور یکطرفہ معلومات پہنچائی گئیں۔
حماد اظہر نے یہ بھی کہا کہ چوہدری اصغر کے مخالفین ان کے صدر نامزد ہونے کے ہفتے بعد سے ہی کان بھرنا شروع ہوگئے تھے، پارٹی قیادت بھی مجھ سے متفق ہے کہ ایسے فیصلے صرف اور صرف خان صاحب تک محدود رسائی کا نتیجہ ہیں.
ان کا کہنا ہے کہ کچھ ریجنز میں ہمارے رہنما بہت پریشان ہیں لیکن خان صاحب تک اطلاع نہیں، حماد اظہر نے کہا کہ پہلے بھی استعفیٰ اسی وجہ سے دیا تھا کہ بانی تک رسائی کے بغیر معاملات کسی کیلئے بھی چلانا ممکن نہیں.
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ایسی صورت میں مفاد پرست رابطے کے فقدان کا فائدہ اٹھاتے ہیں، بڑی تنظیمی ذمہ داری صرف ان لوگوں کے پاس ہونی چاہیے جن کی پارٹی لیڈر تک رسائی ہو، میں آج سے پنجاب کی صدارت کا چارج چھوڑ رہا ہوں.
حماد نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ایک کارکن تھا اور رہوں گا، تاہم جواب میں عمر ایوب نے حماد اظہر کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کردیاہے.
Comments are closed.