بنگلادیش میں ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت قائم، طلبہ کابینہ میں شامل
فوٹو: بنگلہ دیش میڈیا
ڈھاکہ: بنگلادیش میں ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت قائم، طلبہ کابینہ میں شامل ہیں، نوبیل انعام یافتہ پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں طلبا رہنما ناہید اسلام اور آصف محمود بھی 17 رکنی عبوری حکومت میں شامل ہیں۔
بنگابھابان میں نوبل انعام یافتہ پروفیسر محمد یونس کی قیادت میں عبوری حکومت نے حلف اٹھایا، عبوری حکومت حسینہ واجد کے مستعفی ہونے اور ملک چھوڑ کر بھارت جانے کے تین دن بعد تشکیل پائی ہے۔
بنگلادیش کی تاریخ میں عبوری یا نگراں حکومتوں کا طویل ریکارڈ ہے، پہلی نگراں حکومت 1991 میں تشکیل دی گئی تھی، عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر کو وزیر اعظم کا درجہ حاصل ہوتا ہے اور مشاورتی کونسل کے ایک رکن کو وزیر کا درجہ ملتا ہے۔
نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس نے حلف اٹھانے سے پہلے میڈیا سے گفتگو میں کہا طلبہ نے ملک بچایا ہے اب آزادی کا تحفظ اور امن و استحکام کے لیے کام کرنا ہے۔
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس کی رہائش گاہ اور دفتر کیلئے سرکاری گیسٹ ہاؤس کو تیار کیا جا رہا ہے۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد منٹو روڈ ڈھاکا میں واقع سرکاری گیسٹ ہاؤس جمنا میں رہائش پذیر ہوں گے.
دوسری طرف بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیئم جے شنکر نے کہا کہ حسینہ واجد اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں گی۔
Comments are closed.