بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 17رکنی اسکواڈ کا اعلان،نائب کپتان تبدیل
فوٹو: فائل
لاہور:بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 17رکنی اسکواڈ کا اعلان،نائب کپتان تبدیل،دو وکٹ کیپر سرفراز احمد اور محمد رضوان شامل ہیں، محمد رضوان کو بنچ پر بٹھائے جانے کا امکان ہے.
قومی ٹیم میں شان مسعود کپتان کا نائب تبدیل کیا گیا ہے شاہین آفریدی کی جگہ سعود شکیل کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے وہ بنگلادیش اے کے خلاف پہلے چار روزہ میچ میں پاکستان شاہینز کی قیادت بھی کریں گے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی میں 30 اگست سے 3 ستمبر تک شیڈول ہے۔
پاکستان اسکواڈ میں شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل ( نائب کپتان)، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان ( وکٹ کیپر)، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
آسٹریلیا کے دورے میں شامل امام الحق، فہیم اشرف، حسن علی ( انجرڈ )، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر (انجرڈ )، نعمان علی اور ساجد خان اسکواڈ میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔
چار روزہ میچ کیلئے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ میں سعود شکیل (کپتان)، کامران غلام ، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد علی، محمد رمیز جونیئر، محمد ہریرہ، نسیم شاہ، سعد بیگ (وکٹ کیپر)، سعد خان، صائم ایوب، ثمین گل، سرفراز احمد (وکٹ کیپر ) اور عمر امین شامل کئے گئے ہیں.
Comments are closed.