جماعت اسلامی کا لیاقت باغ میں احتجاجی دھرنا بدستور جاری ،خواتین بھی دھرنے کا حصہ بن گئیں

45 / 100

فائل:فوٹو
راولپنڈی میں بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے، ٹیکسز کی بھرمار اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا لیاقت باغ میں احتجاجی دھرنا چوتھے روز میں داخل ہوگیا۔

دھرنے کے شرکاء کا جوش وخروش برقرار ہے اور نعرہ بازی کی جارہی ہے۔ خواتین بھی دھرنے کا حصہ بن گئیں اور ان کیلئے الگ پنڈال بن گیا، میٹرو بس سروس تین روز کی بندش کے بعد آج چوتھے روز بحال ہوگئی ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے تاجروں، اساتذہ اور لیبر تنظیموں کو بھی آج سے دھرنے میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ جماعت اسلامی اور حکومتی ٹیموں میں آج مذاکرات کا اہم دور ہوگا۔

ابتدائی مذاکرات میں جماعت اسلامی نے اپنا مدعا مفصل پیش کر دیا تھا۔ حکومتی ٹیم اس کا آج مفصل جواب دے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج مثبت پیش رفت متوقع ہے۔ دھرنے کے باعث ملحقہ بازاروں اور روڈز پر تجارتی کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوکر رہ گئی ہیں۔ ٹریفک نظام بھی چوک رہنے لگا ہے۔

جماعت اسلامی نے دھرنے کو لیاقت باغ چوک سے لیاقت باغ کے اندر منتقل کرنے کی حکومت کی درخواست مسترد کر دی ہے اور جواب میں کہا ہے کہ دھرنا یہاں سے ہی آگے بڑھے گا۔

Comments are closed.