تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ نے علامتی بھوک ہڑتال کیمپ شروع کر دیا

57 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: گرفتاریوں، چھاپوں اور قیادت و کارکنوں کے خلاف مقدمات پر تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ نے علامتی بھوک ہڑتال کیمپ شروع کر دیا۔

بھوک ہڑتالی کیمپ پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے دوپہر تین بجے لگایا گیا جس کی قیادت قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کررہے ہیں۔ آج علامتی بھوک ہڑتال ہوگی اور حکومتی انتقامی کارروائیوں کے خلاف ردعمل بھی دیا جارہا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر سمیت تمام ارکان بھوک ہڑتال کریں گے جبکہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز بھی بھوک ہڑتالی کیمپ میں شریک ہوئے۔

ارکان پارلیمان کو پارٹی وفاداریاں نہ بدلنے پر مقدمات کی دھمکیوں کا معاملہ بھی اٹھایا جارہا ہے جبکہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی سمیت تمام کارکنان کی کی رہائی کا مطالبہ۔

بانی چیئرمین خود بھی بھوک ہڑتال کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں اور ارکان نے پہل کر دی ہے۔ پی ٹی آئی مطالبات تسلیم نہ ہونے پر بھوک ہڑتال کا دائرہ کار وسیع کر دیا جائے گا۔

Comments are closed.