راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 کے ساتھ رات گئے کار ٹکرا گئی

58 / 100

فوٹو : فائل

راولپنڈی: راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 کے ساتھ رات گئے کار ٹکرا گئی جس کے باعث ایک دم ہلچل مچ گئی، پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی.

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل گیٹ نمبر 5 سے ایک شخص نے گاڑی ٹکرا دی، کار سوار شخص بیریئر توڑ کر گیٹ 5 تک پہنچ گیا.

کار گیٹ سے ٹکراتے ہی پولیس نے کار سوار ملزم کو حراست میں لے لیا جسے بعد میں تفتیش کیلئے اڈیالہ پولیس چوکی منتقل کر دیا گیا.

بتایا جاتا ہے کہ ملزم کی شناخت مبشر کے نام سے کرلی گئی، تعلق سمندری کے علاقہ سے ہے
ملزم نے ریورس گاڑی بیریئر اور جیل گیٹ سے ٹکرائی.

واضح رہے گزشتہ کچھ عرصے میں اڈیالہ جیل کے باہر فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا تھا، خاص کر جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی موجودگی کے باعث صورتحال تشویشناک ہے.

Comments are closed.