انضی بھائی کا بہت احترام ہے لیکن اِن سے ایسے بیانات کی توقع نہیں تھی، محمد شامی
فوٹو: فائل
لاہور : بھارت کے فاسٹ بولر محمد شامی نےکہا ہے انضی بھائی کا بہت احترام ہے لیکن اِن سے ایسے بیانات کی توقع نہیں تھی، محمد شامی کا کہنا تھا کہ ڈیوائس لگا کر سوئنگ کروانے کا الزام انتہائی عجیب، پاکستان گیا تو 3 گیندیں دکھاؤں گا۔
فاسٹ باؤلر نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں محمد شامی کا کہنا تھا کہ پاکستانی ہم سے کبھی خوش نہیں تھے اور نہ کبھی ہوں گے، پاکستان کے خلاف جو کارکردگی دکھائے گا اس بولر کو ٹارگٹ بنایا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کے بال ٹمپرنگ کےالزامات پر سخت ردعمل دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارٹون گیری کہیں اور چل سکتی ہے اس طرح کا کارٹون نما رویہ افسوسناک ہے۔ جس سے شائقین کو بے وقوف بنایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انضمام نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران بھارتی بولروں پر خاص طور پر بال ٹمپرنگ کا الزام لگایا تھا۔ وہ پاکستانی عوام کو دھوکا دینا بند کریں.
کہا کہ اگر چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان گیا تو 3 گیندیں لے کر جاؤں گا اور انہیں دکھاؤں گا کہ ان میں کوئی ڈیوائسز نہیں تھیں اور 20 لوگوں کے سامنے گیندوں کو دو ٹکڑے کردوں گا۔
محمد شامی کا کہنا ہے کہ مجھ پر 2023 کے ون ڈے ورلڈکپ کے دوران گیند میں ڈیوائس لگانے کا الزام لگایا گیا، کیا عجیب بچوں والی باتیں کررہے ہیں، انضی بھائی کا بہت احترام کرتا ہوں لیکن ایسے بیانات کی اِن سے توقع نہیں کرتا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی وطن واپسی شروع
انہوں نے کہا کہ پاکستانی بولرز نے ہی ریورس سوئنگ کا جادو پوری دنیا کو سکھایا اور اب ایسے الزامات لگا رہے ہیں، انضمام بھائی کو ماضی میں اپنے بولرز کی جانب سے گیند سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے واقعات کو یاد رکھنا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ بال میں ڈیوائس لگا کر سوئنگ کروانے کا بیان انتہائی عجیب ہے، لوگوں کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مان لیں کے ڈیوائس لگا کر گیند کرادی اور بٹن الٹا دب گیا تو پھر کیا ہوگا۔ انضمام الحق ریورس سوئنگ کے آرٹ کو متعارف کروانے والے لوگوں میں شمار ہوتے ہیں۔
انضمام الحق نے الزام عائد کیا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں ارشدیپ 15ویں اوور میں گیند ریورس کررہے ہیں تو اسکا مطلب صاف ہے کہ بال کیساتھ چھیڑخانی کی گئی تھی.
Comments are closed.