بنگلہ دیش میں عوام کیخلاف پراپیگنڈا کرنے والے سرکاری ٹی وی کو آگ لگا دی گئی
فوٹو: اے ایف پی
ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں عوام کیخلاف پراپیگنڈا کرنے والے سرکاری ٹی وی کو آگ لگا دی گئی، بنگلادیش میں بڑی تعداد لوگ سرکاری ملازمتوں کے کوٹا سسٹم کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں.
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے دوران احتجاج سرکاری ٹی وی کی عمارت اور بارڈر گارڈز کی گاڑی کو آگ لگا دی، سرکاری ٹی وی سے مظاہرین کیخلاف خبریں چلائی جارہی تھیں۔
پولیس سے جھڑپوں میں صحافی سمیت متعدد مظاہرین ہلاک ہوگئے، کئی روز سے جاری احتجاج میں ہلاکتوں کی تعداد 32 ہوگئی جبکہ ڈھائی ہزار سے زیادہ زخمی ہیں۔
مظاہرین نے ملک گیر ہڑتال کی کال دی تھی، جس کے دوران اہم شاہراہیں بلاک کردی گئیں، ملک میں انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل ہے۔
اس دوران سرکاری و نجی کالجز، یونیورسٹیز اور اسکولز غیرمعینہ مدت کےلیے بند کر دیے گئے ہیں، ڈھاکا میں میٹرو سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔
حکومت نے مظاہرین سے بات چیت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انسانی حقوق کے اداروں، اقوام متحدہ اور امریکا نے بنگلہ دیش میں پُرامن احتجاج کے حق پر زور دیا ہے۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں سرکاری ملازمتوں میں کوٹا سسٹم کے خلاف کئی روز سے مظاہرے جاری ہیں، جس کے دوران 32 افراد ہلاک اور ڈھائی ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں.
Comments are closed.