مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف اپیل اتحادی جاعتوں سے مشاورت کے بعد دائر کریں گے، خواجہ آصف

50 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما و وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف اپیل اتحادی جاعتوں سے مشاورت کے بعد دائر کریں گے۔ یہاں چھوٹی عدالتوں سے لے کر بڑی عدالتوں تک 20 سے زیادہ سائلین انصاف کے طلب گار ہیں عدلیہ کو وہ نظر نہیں آئے؟

سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئین کو دوبارہ لکھنا عدلیہ کا نہیں پارلیمنٹ کا کام ہے، آئین پارلیمنٹ نے بنایا اور اسی نے ترامیم کیں، اگر آئندہ بھی ضرورت ہوئی تو پارلیمنٹ ہی آئین میں ترامیم کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کے کیس میں جو سائل تھا ہی نہیں جس نے دروازہ ہی نہیں کھٹکھٹایا آپ اسے انصاف دے رہے ہیں، یہاں چھوٹی عدالتوں سے لے کر بڑی عدالتوں تک 20 سے زیادہ سائلین انصاف کے طلب گار ہیں عدلیہ کو وہ نظر نہیں آئے؟ لوگ پھانسی پر چڑھ گئے پھر انہیں انصاف ملا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کرنے کے لیے اتحادی جماعتوں سے مشاورت کریں گے، پیر کو پارلیمنٹ میں فیصلہ کریں گے کہ اپیل دائر کی جائے یا نہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ اس وقت ہماری عدلیہ کا نمبر 134 پر ہے جسے اوپر لانے کی کوشش بھی نہیں کی گئی۔

Comments are closed.