پاک بحریہ کی زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائلز کی کامیاب فائرنگ

53 / 100

فوٹو: آئی ایس پی آر

راولپنڈی:پاک بحریہ کی زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائلز کی کامیاب فائرنگ ۔ پاک بحریہ کے گراؤنڈ بیسڈ ایئر ڈیفنس سسٹم نے ایف این 6 میزائلز کی فائرنگ کا مظاہرہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میزائلز فائرنگ کے موقع پر کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل راجہ رب نواز تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

 لایٔیو ویپن فائرنگ کے دوران پاک بحریہ کے  گراؤنڈ بیسڈ ایئر ڈیفنس سسٹم نے ہوائی اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔

 کمانڈر کوسٹ نے کامیاب فائرنگ پر پاک بحریہ کے  گراؤنڈ بیسڈ ایئر ڈیفنس سسٹم کی آپریشنل تیاری پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق  پاک بحریہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

Comments are closed.