دارالحکومت کے کشمیر چوک میں 3 افراد مقابلے میں ہلاک، مرنے والے کار چور تھے، پولیس
فوٹو : فائل
اسلام آباد : دارالحکومت کے کشمیر چوک میں 3 افراد مقابلے میں ہلاک، مرنے والے کار چور تھے، پولیس کا موقف، پولیس حکام کے مطابق تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود کشمیر چوک کے قریب پولیس مقابلہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 کار چور ہلاک کردیئے گئے.
فائرنگ کے دوران ایک خاتون زخمی ہوئی ہیں جو کہ پوليس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی ساتھی ہے اور پولیس نے خاتون کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے.
پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والا ایک ملزم انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا دیگر کی کی شناخت جاری کی ہے، اسلام آباد چار رکنی کار چوروں کا گروہ مری سے اسلام آباد داخل ہورہا تھا.
کار چوروں کے داخل ہونے کی اطلاع پر پولیس نے ناکہ بندی کی ہوئی تھی ، پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس کو دیکھتے ہی کار سوار چوروں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی ، جوابی فائرنگ سے 3 کار چور موقع پر ہی ہلاک ہوگئے انکی ساتھی خاتون زخمی ہوئی اسپتال منتقل کردیا گیا.
پولیس ذرائع کا بتانا تھا کہ کارلفٹروں سے لاھور سے چوری شدہ گاڑی ، اسلحہ اور متعدد گاڑیوں کی نمبرز پلٹس برآمد ہوئی پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والا ایک ملزم الیاس خان راولپنڈی اور اسلام آباد میں متعدد سنگیں جرائم کی وارداتوں میں ملوث تھا.
پولیس کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا، پولیس حکام نے بتایا کہ دیگر دو ہلاک افراد کی شناخت کی جارہی یے.
Comments are closed.