پی ٹی آئی کے کرنل ریٹائرڈ اجمل صابر سمیت 4 رہنماوٴں کو نظر بند کرنے کے احکامات جاری
فائل:فوٹو
راولپنڈی:ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقارچیمہ نے پی ٹی آئی کے کرنل ریٹائرڈ اجمل صابر سمیت 4 رہنماوٴں کو نظر بند کرنے کے احکامات جاری کردیے۔
ڈی سی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ 15 روزہ نظر بندی کے احکامات 3 ایم پی او کے تحت جاری کئے گئے۔
شہریار ریاض، کرنل ریٹائرڈ اجمل صابر راجہ، چوہدری امیر افضل اور تیمور مسعود اکبر کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل میں نظر بند کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی رہنماوٴں کی نظر بندی کی سفارش محکمہ پولیس نے کی تھی جس کی توثیق ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے 20جون کی میٹنگ میں کی۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ نے آج الیکشن کمیشن کے خلاف پیدل مارچ کرنا ہے۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔
Comments are closed.