کار سواروں سے مبینہ مقابلے میں 2 اے این ایف اور ایک نجی اہلکار جاں بحق
فائل:فوٹو
راولپنڈی: جہلم کے قریب جی ٹی روڈ پر مسلح کار سواروں سے مبینہ مقابلے میں 2 اے این ایف اور ایک نجی اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
جی ٹی روڈ کالا پل کے قریب اے این ایف ٹیم نے مشکوک کار کو روکنا چاہا لیکن کار میں سوار ملزمان نے اے این ایف ٹیم پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اے این ایف ہیڈ کانسٹیبل گلزار اور کانسٹیبل مظہر موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ پرائیویٹ اہلکار ذیشان شدید زخمی ہوا جو اسپتال میں دم توڑ گیا۔
تینوں ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے جنگل میں فرار ہوگئے۔ پولیس اور اے این ایف کی بھاری نفری ملزمان کی تلاش کے لیے جی ٹی روڈ کے کنارے سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔
ترجماں اے این ایف کے مطابق اے این ایف نے شہزاد نامی کار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جس نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ کھاریاں کے بلال نامی شخص نے اسکی کار بک کی۔
Comments are closed.