عمران خان نے ایف آئی اے ٹیم کو ملنے، شامل تفتیش ہونے سے انکار کر دیا
فوٹو: فائل
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ایف آئی اے ٹیم کو ملنے، شامل تفتیش ہونے سے انکار کر دیا، ذرائع کے آفیشل ایکس ہینڈل سے ریاست مخالف ویڈیو اور بیانیہ کی تشہیر کے معاملہ پر اڈیالہ جیل آنے والی ایف آئی اے ٹیم سے ملنے اور شامل تفتیش ہونے سے انکار کیا.
بانی پی ٹی آئی نے ایف آئی اے ٹیم کے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے بھی انکار کیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی ائی نے ایف آئی اے ٹیم کو جواب دیا کہ وہ کسی بھی سوال کا جواب وکلاء کی موجودگی میں دینگے۔
ایف آئی اے ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا موقف تحریری طور پر حاصل کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ ایف ائی اے ٹیم ریاست مخالف ویڈیو کی تشہیر پر تفتیش کر رہی ہے.
اور اس حوالے ایف آئی اے ٹیم بانی پی ٹی آئی سے ایکس پر شیئر ویڈیو سے متعلق تفتیش کرنے کیلئے اڈیالہ جیل گئی تھی۔
Comments are closed.