خاور مانیکا کے عمران خان کیخلاف غیر اخلاقی ریمارکس پر وکلا مشتعل ہوگئے
فوٹو:اسکرین گریب
اسلام آباد: بانی کی تحریک انصاف کی اہلیہ بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کے عمران خان کیخلاف غیر اخلاقی ریمارکس پر وکلا مشتعل ہوگئے اور مانیکا پر حملے کی کوشش کی تاہم وہ بھاگ گئے.
سماعت کے بعد احاطہ عدالت میں پی ٹی آئی کے وکلا نے خاور مانیکا کو تھپڑ مارا تاہم اس کے بعد مانیکا نے دوڑ لگا دی اور وکلا سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند کی جانب سے عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی، جس میں خاور مانیکا نے عمران خان کے خلاف سخت زبان اور غیر اخلاقی باتیں کیں۔
جس پر کمرہ عدالت میں موجود پی ٹی آئی خواتین نے شیم شیم کے نعرے لگائے سماعت کے بعد خاور مانیکا باہر نکلے تو وہاں موجود پی ٹی آئی وکلا کی جانب سے انہیں تھپڑ مارا گیا۔
باقی وکلا انہیں مارنے کے لئے پیچھے بھاگے۔ تو خاور مانیکا کے ساتھ موجود وکلا نے انہیں بچاکر بھگاتے ہوئے اپنے ساتھ لے گئے۔
کمرہ عدالت کے باہر پی ٹی آئی کارکنان نے شدید نعرے بازی کی اور رہا کرو رہا کرو عدلیہ کو رہا کرو کے نعرے لگائے۔
Comments are closed.