عوام کیلئے خوشخبری،صرف 7 ہزار روپے میں پورا سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا
فوٹو : فائل
اسلام آباد: عوام کیلئے خوشخبری،صرف 7 ہزار روپے میں پورا سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا، یہ خوشخبری سندھ حکومت نے سولر سسٹم لگوانے کو سنائی ہے.
بتایا گیا ہے کہ سندھ حکومت نے عالمی بینک کے اشتراک سے صرف 7 ہزار روپے کے عوض پورا سولر سسٹم عوام کو فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
سندھ بھر میں دو لاکھ گھرانوں کو صرف 7 ہزار روپے میں پورا سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا، کراچی کے 50 ہزار گھرانے بھی شامل ہیں۔ عالمی بینک کے اشتراک سے مجوزہ فراہم کردہ سولر سسٹم سے ایک پنکھا اور 3 ایل ای ڈی بلب جلائے جاسکیں گے۔
ڈائریکٹر سندھ سولر انرجی کے مطابق ہر صوبے کے ہر ضلع میں 6 ہزار 656 سولر سسٹم دیئے جائیں گے، منصوبے کا آغاز رواں سال اکتوبر سے متوقع ہے۔ سسٹم میں سولر پینلز، چارج کنٹرولر اور بیٹری بھی شامل ہے.
ان کا کہنا ہے جیسے ہی خریداری ہوجائے گی تو اکتوبر میں تقسیم شروع ہوجائے گی، منصوبے کےلیے ورلڈبینک نے 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر جاری کیے ہیں، منصوبے میں مزید توسیع کا بھی امکان ہے۔
سندھ میں کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی مانگ پورے نہ کرنے کی وجہ سے مسائل ہیں، ابتک شمسی توانائی سے 400 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ انتخابی مہم کے دوران چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن جیتنے کے بعد صوبے میں 300 یونٹس مفت دینے کا بھی اعلان کیا گیا تھا لیکن تاحال اس پر بھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی.
Comments are closed.