معمررہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو اسپتال سے ڈسچارج کرکے دوبارہ جیل بھیج دیاگیا
فوٹو: فائل
لاہور:پاکستان تحریکِ انصاف کی معمررہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو اسپتال سے ڈسچارج کرکے دوبارہ جیل بھیج دیاگیا وہ لاہور کےسروسز اسپتال شدید علالت کے باعث زیرعلاج تھیں۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد 5 روز سروسز اسپتال میں زیر علاج رہیں اور اب ان کی طبیعت ٹھیک ہے تاہم ڈاکٹر یاسمین راشد کی طرف سے موقف سامنے نہیں آسکا۔
اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ اینٹی بائیوٹک کا کورس مکمل ہونے کے بعد ڈاکٹر یاسمین راشد کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔
اسپتال میں ملاقات کے حوالے سے اسپتال انظامیہ کے مطابق علاج کے دوران ڈاکٹر یاسمین راشد کی نواسی ان سے ملنے کے لیے اسپتال آئی تھی۔
اسپتال انتظامیہ کی طرف سے یہ بتایا گیا ہےکہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو پانی کی کمی اور پیٹ میں درد کی شکایت پر سروسز اسپتال لایا گیا تھا۔
Comments are closed.