وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات
فوٹو: فائل
راولپنڈی: وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے جس میں انھوں نے قومی سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں40 منٹ کی ملاقات کی اور دوران ایس آئی ایف سی اجلاس کی تفصیلات بھی بتائیں۔
بتایا گیاہے کہ اڈیالہ جیل میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات جیل کانفرنس روم میں کروائی گئی۔
ملاقات میں پارٹی اور ملکی سیاسی صورتحال کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی،ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے ملاقا ت میں علی امین گنڈا پور نے خیبر پختونخوا کے حکومتی معاملات چلانے اور پارٹی امور پرعمران خان سے گائیڈ لائن لی ہے
Comments are closed.