عراق پاکستان سے جے ایف17تھنڈر طیارے خریدے گا

54 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد : پاک فضائیہ نے بڑی کامیابی حاصل کرلی ، عراق پاکستان سے جے ایف17تھنڈر طیارے خریدے گا۔

ذرائع کے مطابق عراق پاکستان سے جے ایف 17تھنڈر طیارے خریدے کے لئے تیار ہے، عراق پاکستان سے لڑاکا طیارے خریدنے والا چوتھا ملک ہو گا، پاکستان ایئرفورس کو جلد جے ایف17طیاروں کاآرڈربھی ملے۔

اس کے ساتھ پاکستان عراق کو مزید 12 سپرمشاق تھنڈر طیارے بھی فروخت کرے گا، پاکستان نے عراق کو گزشتہ برس بھی 12 سپرمشاق طیارے فراہم کیے تھے۔

ائیر چیف مارشل ظہیراحمدبابرسدھو نے سپرمشاق طیاروں کی حوالگی تقریب میں شرکت کی تھی۔

خیال رہے پاکستان میانمار اور نائجیریاکو جے ایف17 تھنڈر طیارے فروخت کر چکا ہے جبکہ پاکستان ، آذربائیجان کے درمیان بھی بلاک تھری طیاروں کی ڈیل طے پا چکی ہے۔

Comments are closed.