آئرلینڈ نے ورلڈ کپ کے خواب دیکھتی پاکستان ٹیم کو شکست کا مزہ چکھا دیا
فوٹو: فائل
ڈبلن: آئرلینڈ نے ورلڈ کپ کے خواب دیکھتی پاکستان ٹیم کو شکست کا مزہ چکھا دیا،3 میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ نے پاکستان کو ا 5 وکٹوں سے ہرادیا۔
میزبان آئرلینڈ نے پاکستان کی طرف سے دیا گیا 183 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔
آئرلینڈ کے کپتان پال اسٹرلنگ نے ڈبلن میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔
بابراعظم نے 57 اور صائم ایوب نے 45 رنز کی اننگز کھیلی، فخر زمان 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اس کے علاوہ اعظم خان اور شاداب خان صفر پر پویلین لوٹے جبکہ محمد رضوان ایک رن بنا سکے۔
افتخار احمد 37 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے،آئرلینڈ کی جانب سے کریگ ینگ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میںآئرلینڈ نے پاکستان کا 183 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا، اینڈی بالبرینی نے 77 رنز کی ذمہ درانہ اننگز کھیلی،اننگز میں 2 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔
ہیری ٹیکٹر نے 36، جارج ڈاکریل نے 24 رنز اسکور کیے جبکہ ڈیلنے 10 اور کرٹس کیمفر 15 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے 2، عماد، نسیم اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ لی، آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی میں شکست دی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی 12 اور 14 مئی کو ڈبلن میں ہی کھیلا جائے گا۔
پاکستان ٹیم میں کپتان بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، فخر زمان، شاداب خان، اعظم خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور محمد عباس آفریدی شامل تھے۔
Comments are closed.