امریکی سفیرنے پاکستان ٹیم کے ساتھ ملاقات کی، بیٹ تھام لیا ،کرکٹ کھیلی
فوٹو: امریکی سفارتخانہ
اسلام آباد: امریکی سفیرنے پاکستان ٹیم کے ساتھ ملاقات کی، بیٹ تھام لیا ،کرکٹ کھیلی،یہ ملاقات امریکہ میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سلسلہ کی کڑی تھی۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2024 سے قبل پاکستانی کرکٹ اسکواڈ سے امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے سفارتخانے میں ملاقات کی۔
امریکی سفیر نے پاکستانی پلیئرز کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے امریکی سفیر کو پلیئرز کا دستخط کیا ہوا بیٹ دیا گیا۔
امریکی سفیر کی رہائشگاہ پر منعقد ہونے والے استقبالیہ میں سفیر ڈونلڈ بلوم نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کو بھی خوش آمدید کہا۔
ڈونلڈ بلوم امریکہ میں منعقد ہونے جارہے ٹی ٹوئٹی ورلڈ کپ مقابلوں کےلیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
ملاقات کے موقع پر امریکی سفیر نے پاکستان ٹیم کو سفارتخانہ کی یادگاری کرکٹ بال اور دستخط شدہ سافٹ بال بیٹ پیش کیا جبکہ پاکستانی ٹیم نے خیر سگالی کے جذبہ کے تحت سفیر ڈونلڈ بلوم کو پاکستان کی ٹیم شرٹ اور ٹیم کا دستخط شدہ بیٹ پیش کیا۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی اور بعد میں گروپ فوٹو بھی بنوایا
Comments are closed.