ججز لیٹر،اسلام آباد ہائی کورٹ نے متفقہ تجاویز سپریم کورٹ کو ارسال کردیں
فوٹو: فائل
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے، ججز لیٹر،اسلام آباد ہائی کورٹ نے متفقہ تجاویز سپریم کورٹ کو ارسال کردیں ۔ججز کوڈ آف کنڈکٹ ڈرافٹ بھی بطور تجویز اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے شامل کیا گیاہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کوڈ آف کنڈکٹ ڈرافٹ چھ سے سات صفحات پر مشتمل ہے۔
ذرائع کےمطابق تجاویز میں کہا گیا کہ کسی قسم کی مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل ہونا چاہیے تاہم جج ،سیشن جج، ہائی کورٹ جج کسی قسم کی مداخلت رپورٹ کرنے کا پابند ہو۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے تجویز دی گئی کہ متعلقہ جج کی جانب سے مداخلت سے متعلق 7 روز میں رپورٹ کرنا لازم ہو،7 روز میں مداخلت رپورٹ نا کرنے والا جج مس کنڈکٹ کا مرتکب ٹھہرایا جائے۔
سول جج اورسیشن جج ہائیکورٹ کے انسپکشن جج کو مداخلت سے آگاہ کرے ،جبکہ انسپیکشن جج چیف جسٹس ہائیکورٹ کے نوٹس میں مداخلت کا معاملہ لائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خط میں یہ تجویزبھی دی گئی کہ ہائیکورٹ ایڈمنسٹریٹو کمیٹی معاملے کو ایڈمنسٹریٹو سائیڈ پر دیکھنے یا جوڈیشل سائیڈ پر دیکھنے کا حتمی فیصلہ کرے۔
Comments are closed.