سانحہ 9 مئی میں بے گناہ لوگوں کو خدا اور رسول کیلئے معاف کیا جائے،شیخ رشید

46 / 100

فائل:فوٹو
راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کاکہناہے کہ فارم 45 اور فارم 47 والوں کو بھی مبارک باد دیتا ہوں۔ سانحہ 9 مئی میں بے گناہ لوگوں کو خدا اور رسول کیلئے معاف کیا جائے

راولپنڈی میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اللہ نے چاہا تو ملک کے حالات بہتر ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دعا ہے اللہ ملک کے معاشی اور اقتصادی حالات بہتر کرے۔

شیخ رشید احمدنے کہا کہ میں ہارا ہوا ہوں، زیادہ تبصرہ کرنا مناسب نہیں سمجھتا، مجھے امید ہے پاکستان مسائل سے جلد باہر نکلے گا۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ سانحہ 9 مئی میں بے گناہ لوگوں کو خدا اور رسول کیلئے معاف کیا جائے، سانحہ 9 مئی میں جن لوگوں نے جرم کیا ان کا ٹرائل کیا جائے۔

Comments are closed.