فراڈ کیس، فواد چودھری کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
فائل:فوٹو
اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن اسلام آباد نے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے خلاف فراڈ کے مقدمہ کی سماعت بغیر کاروائی ملتوی کردی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ڈاکٹر سہیل تھہیم نے فراڈ کے مقدمے کی سماعت کی،فواد چودھری کے وکیل قیصر امام عدالت پیش نہ ہوئے، جونیئر وکیل نے فواد چودھری کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی۔
عدالت نے فواد چودھری کے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی،وکیل کی عدالت عدم دستیابی کے باعث فواد چودھری کی بریت درخواست پر دلائل بھی نہ ہوسکے،عدالت نے بغیر کاروائی سماعت11 جولائی تک کیلئے ملتوی کردی۔
Comments are closed.