شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

58 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کیس کی سماعت کی۔ سابق پی ٹی آئی شیریں مزاری اپنے وکیل کے ہمراہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئیں۔

نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود نے کہا کہ ہم نے مارچ میں ہی شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کر دی تھی کیوں کہ شیریں مزاری 190 ملین پاوٴنڈ نیب کیس میں ملزمہ نہیں ہیں۔

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہم نے بھی 27 مارچ کو وزیر اعظم کو خط لکھ کر اطلاع دے دی تھی۔ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے ریمارکس دئیے کہ کابینہ کے پاس اور کام بہت ہیں یہ کام ہم کر دیتے ہیں۔

بعدازاں عدالت نے شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

Comments are closed.