حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام پر پٹرول بم گرا دیا،قیمت میں بڑا اضافہ

53 / 100

فوٹو:فائل

اسلام آباد: حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام پر پٹرول بم گرا دیا،قیمت میں بڑا اضافہ کیا گیاہے، حکومت نے پٹرول کی قیمت بڑھا دی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 66 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا۔

 حکومت کی جانب سے بڑے اضافے کے بعد پٹرول کی قیمت279 روپے 75 پیسے سے بڑھ کر289 روپے 41 پیسے ہوگئی۔

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسے کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

 ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 285 روپے 56 پیسے سے کم ہوکر 282 روپے 24 پیسے ہوگئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی گئی۔

Comments are closed.