وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدرجوبائیڈن کے خط کا جواب دے دیا

50 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدرجوبائیڈن کے خط کا جواب دے دیا،شہبازشریف نے دونوں ممالک کے درمیان توانائی اورگرین الائنس اقدام میں تعاون خوش آئند قرار دیا۔

امریکی صدر کے خط کے جواب میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ملک توانائی، موسمیاتی تبدیلی اور زراعت سمیت دیگر شعبوں میں مل کرکام کررہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ امریکا کے ساتھ عالمی امن وسلامتی کیلئے مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں اور خطے کی ترقی وخوشحالی کے مشترکہ ہدف کے حصول کیلئے بھی مل کرکام کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا گیا تھا  اور یہ وزیراعظم شہباز شریف کے منصب سنبھالنے کے بعد امریکی صدر کا پہلا خط تھا۔

عرصے کے بعد کسی بھی امریکی صدرکا پاکستانی وزیراعظم کو پہلا سفارتی خط ہے اور یہ تہنیتی خط پاکستان اور امریکا کے درمیان سفارتی تعلقات میں بحالی کا عندیہ ہے۔

سابق وزیراعظم کے روس کے ساتھ تعلقات اور امریکی ڈکٹیشن لینے سے انکار کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں سرد مہری آگئی تھی پاکستان میں امریکہ کے مبینہ مداخت سے رجیم چینج کے بعد امریکہ نے نئے حکمرانوں سے تعلقات استوار کئے ہیں۔

 

Comments are closed.