وزیراعظم سے آج وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور ملاقات کریں گے

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور آج ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق یہ ملاقات چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کی تقرری کے معاملے سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت ہوگی ۔

حال ہی میں خیبرپختونخوا حکومت اور وفاقی حکومت کے درمیان پہلا تنازع سامنے آیا تھا جب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وفاقی حکومت سے موجودہ چیف سیکریٹری کو تبدیل کرنے کی درخواست کی اور پی اے ایس ،بی ایس -21 کے افسر شہاب علی شاہ کی بطور چیف سیکریٹری تعیناتی کی درخواست کی ہے۔

ماضی کی روایات کے برعکس علی امین نے تین ناموں کا پینل بھیجنے کے بجائے صرف ایک نام بھجوایا، حالانکہ تین میں سے کسی ایک افسر کو چیف سیکرٹری تعینات کرنا وزیراعظم کا استحقاق ہے۔وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور نے وفاقی حکومت کو خط ارسال کر دیا ہے۔

Comments are closed.