راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کو رات گئے بڑی تباہی سے بچا لیا گیا، 3 دہشتگردگرفتار

53 / 100

فوٹو : فائل

راولپنڈی: راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کو رات گئے بڑی تباہی سے بچا لیا گیا، 3 دہشتگردگرفتار، اسلحہ برآمد کیا گیا، راولپنڈی پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ بڑی کارروائی۔ اڈیالہ جیل کو بڑی تباہی سے بچایا۔

راولپنڈی پولیس اور سی ٹی ڈی کی اس بڑی اور اہم ترین کاروائی میں تین دہشتگردوں کو قابو کرکے اڈیالہ جیل کو بڑی تباہی سے بچایا۔

سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے معلوم ہوا ہے، تینوں دہشتگردوں کو تفتیش کیلئے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا.

دہشت گردوں سے اڈیالہ جیل کا نقشہ، ہینڈ گرنیڈ، اور آئی ای ڈی اور خودکار ہتھیار بھی برآمد ہوئے.

دہشتگردوں کی گرفتاری کے حوالے سے اہم کاروائی کے بعد پولیس اور دیگر اداروں کا اڈیالہ جیل اور اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ جیل اور اڈیالہ روڈ پر سیکورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے۔

Comments are closed.