وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات

56 / 100

فائل:فوٹو
راولپنڈی: نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی سے ملنے اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔

     وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے جس میں بانی پی ٹی آئی سے  صوبے کی سیاسی صورتحال سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال ہوا۔

بانی پی ٹی آئی نے نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ، ملاقات کے دوران جیل انتظامیہ کی جانب سے اڈیالہ جیل کے اطراف میں سیکورٹی ہائی الرٹ کروا دی گئی۔

Comments are closed.