بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

46 / 100

فائل:فوٹو
نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دے دی۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کو پاکستان کے وزیر اعظم بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ایکس پوسٹ میں بھارتی وزیر اعظم نے پاکستانی ہم منصب نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیگ بھی کیا۔

یادرہے کہ بھارتی وزیراعظم کے علاوہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، ایرانی اور چینی صدور بھی وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد دے چکے ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرچکے ہیں۔

Comments are closed.