ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے اجلاس آج ہوں گے

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے اجلاس آج طلب کر لیے گئے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوٴس میں آج سہ پہر 3 بجے ہوگا، اجلاس کی صدارت سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کریں گے۔

نومنتخب لیگی ارکان قومی اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کر دی گئی ہے، اجلاس میں شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزد کرنے کے فیصلے کی توثیق بھی کی جائے گی۔

دوسری جانب آج مسلم لیگ (ن) اور دیگر اتحادی جماعتوں کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے، نواز شریف پنجاب ہاوٴس میں نو منتخب ارکان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے، اجلاس میں اتحادی جماعتیں شہباز شریف کو وزیر اعظم بنانے کے فیصلے کی تائید کریں گی، کل ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔

Comments are closed.