پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی فضائیہ کا کوآڈ کاپٹر مار گرایا

55 / 100

فائل:فوٹو
راولپنڈی :پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی فضائیہ کا کوآڈ کاپٹر مار گرایا۔
پاک فوج نے 25 فروری کو دن 12 بج کر 55 منٹ پر لائن آف کنٹرول پر پاکستانی علاقے کی جاسوسی کرنے والے بھارتی فضائیہ کے کواڈ کاپٹر کو مار گرایا۔ 26 فروری کو ایل او اسی میں پاکستانی علاقے میں کواڈ کاپٹر کی باقیات مل گئیں۔

کواڈ کاپٹر پر بھارتی فضائیہ کی ایک یونٹ کا نشان بھی موجود ہے جو اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ یہ کواڈ کاپٹر بھارتی فضائیہ کا ہے۔

خیال رہے کہ 27 فروری 2019 ء کو پاک فضائیہ نے پاکستانی فضائی حدود کیخلاف ورزی کرنے والے بھارتی جنگی طیاروں کو بھی آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں مار گرایا تھا۔

Comments are closed.