عمر ایوب، اسد قیصرسمیت متعدد رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی

45 / 100

فائل:فوٹو
راولپنڈی :عدالتی احکامات کے باوجود اڈیالہ جیل انتظامیہ نے وزیراعظم کے لیے نامزد امیدوار عمر ایوب، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سابق وزیراعظم آزادکشمیر سمیت متعدد رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعظم کے لیے نامزد امیدوار عمر ایوب، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی سمیت پی ٹی آئی کے وکلاء اور دیگر رہنماء پہنچے، لیکن انتظامیہ نے ملاقات کی اجازت نہیں دی، عمر ایوب کا کہنا تھا کہ اپنے لیڈر سے مشاورت کرنا تھی لیکن ملاقات کی اجازت نہیں دی

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہمارا مختلف جماعتوں سے اتحاد ہورہا ہے، انٹراپارٹی انتخابات ہونے ہیں اور دیگر سیاسی معاملات پر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنا تھی لیکن اجازت نہیں مل رہی۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کے لیے سیمابیا طاہر، ایڈووکیٹ علی بخاری اور دیگر رہنماء بھی اڈیالہ جیل پہنچے لیکن جیل عملے نے ملاقات کی اجازت نہیں دی۔

Comments are closed.