چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز کیمپین چلانے والا شخص گرفتار

58 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز کیمپین چلانے والا شخص گرفتار کرلیاگیاہے۔

ذرائع کے مطابق بیس فروری کو عبدالواسع نامی شخص جو پینڈورا، راولپنڈی کا رہائشی ہے، نے چیف جسٹس کے خلاف غلیظ اور دھمکی آمیز سوشل میڈیا کمپین میں حصہ لیا،عبدالواسع نے ایکس پر چیف جسٹس کو دھمکیاں دیں اور کردار کشی کی سوشل میڈیا کمپین میں بھی حصہ لیا،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری کاروائی کرتے ہوئے عبدالواسع کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کاکہناہے کہ چیف جسٹس کے خلاف سوشل میڈیاکیمپین میں باقی کرداروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔باقی ملوث افراد کی نشان دہی کے بعد ایسے تمام لوگ جو اِس مذموم سوشل میڈیا کمپین میں حصہ لے رہے ہیں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Comments are closed.