الیکشن کمیشن کی کمیٹی 3 دن میں دھاندلی الزامات کی تحقیقات مکمل کرے گی
فوٹو: فائل
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نےکمشرپنڈی کے دھاندلی الزامات پر تحقیقاتی کمیٹی بنادی، الیکشن کمیشن کی کمیٹی 3 دن میں دھاندلی الزامات کی تحقیقات مکمل کرے گی سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ جھنیں گزشتہ روز دھاندلی اعتراف کے بعد عہدہ سے ہٹا دیا گیا تھا کے الزامات کی تحقیقات کرے گی۔
اس حوالے سے سپیشل نیوز پی کے ڈاٹ کام کی رپورٹ کےمطابق گزشتہ رات الیکشن کمیشن کا ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں کمیشن کے اراکین شریک ہوئے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور ممبر الیکشن کمیشن پنجاب بابر حسن بھروانہ نے اجلاس میں آن لائن شرکت کی،بعض ارکان نے ویڈیو لنک پر شرکت کی۔
اجلاس میں کمشنر راولپنڈی کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر غور و غوض کیا گیا اور ان الزامات کی چھان بین کے لیے ایک اعلی سطحی کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا جس کی صدارت سینئر ممبر الیکشن کمیشن کریں گے۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی میں سیکرٹری، سپیشل سیکرٹری اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قانون شامل ہوں گے۔
کمیٹی تین دن میں آراوز اور ڈی آراوزکے بیانات قلمبند کرے گی،کمیٹی راولپنڈی کے ڈی ٓراوزاورمتعلقہآراو کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد کمشنر راولپنڈی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور دیگر قانونی کاروائی کے بارے میں بھی فیصلہ کیا جائے گا۔
Comments are closed.