امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا استعفیٰ مسترد
فائل:فوٹو
لاہور: جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا استعفیٰ مسترد کردیا۔ترجمان قیصر شریف کاکہناہے کہ امیر جماعت دستور کے مطابق اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔
ترجمان قیصر شریف کے مطابق جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کی زیر صدارت پارٹی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک بھر سے اراکین مرکزی مجلس شوریٰ شریک ہوئے، اجلاس میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے مستعفی ہونے کے فیصلے پر غور کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق مرکزی مجلس شوری نے متفقہ طور پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا استعفیٰ مسترد کر دیا، اجلاس کے شرکاء نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
قیصر شریف کا مزید کہنا تھا کہ امیر جماعت دستور کے مطابق اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے، انتخابات میں ناکامی امیر جماعت کی نہیں دھاندلی کی وجہ سے ہوئی، انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں، چیف الیکشن کمیشن فوری استعفیٰ دیں۔
Comments are closed.