مولانا ثابت کریں جنرل باجوہ اور جنرل فیض نے کہا تھا عدم اعتماد فائل کردیں، ن لیگ

48 / 100

فائل:فوٹو
لاہور :مسلم لیگ ن کے رہنما ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ ن لیگ میں کلیئر سوچ تھی عدم اعتماد نہ ہو، حکومت کو وقت پورا کرنے دیا جائے، مولانا ثابت کریں جنرل باجوہ اور جنرل فیض نے کہا تھا عدم اعتماد فائل کردیں، ن لیگ کا موقف۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے کہا کہ مولانا نے حقائق کے برعکس اور بر خلاف بات کی، مولانا ایک میٹنگ ثابت کردیں، کس کے ساتھ وہ میٹنگ ہوئی، کس کو کہا گیا؟ کیا مولانا کے ساتھ ہوئی؟ وہ ثابت کردیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس وقت پی ڈی ایم کے لوگ اس حکومت کو ختم نہ کرتے تو اس خوفناک صورتحال کو سب بھگتتے، مولانا تو عدم اعتماد کی تاخیر پر ناراض تھے، وہ تو کہتے تھے جلدی کریں۔

ملک احمد خان نے کہا کہ ہماری پارٹی میں کلیئر سوچ تھی کہ عدم اعتماد نہ ہو، حکومت کو وقت پورا کرنے دیا جائے، مریم نواز یہ بھی کہتی تھیں کہ ہم استعفے دے کر سسٹم سے باہر نکل جائیں، پنجاب اسمبلی سے اپنے استعفے دے بھی دیے تھے۔

ملک محمد احمد خان نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات پر مولانا کا موٴقف بہت سخت تھا، ہر سیاسی عمل کے نتائج نکلتے ہیں، دھرنے کے باعث ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔

ملک محمد احمد خان نے کہا کہ میں میٹنگ میں تھا جب بات ہوئی کہ تحریک انصاف نے دھاندلی سے اعتماد کا ووٹ لیا، کچھ لوگ دس سال سے ملک میں عدم استحکام چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں یہ تمام الیکشن ہارے تھے، مولانا کی پارٹی بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں زیادہ سیٹیں جیتی تھی تب مولانا فضل الرحمٰن کا موٴقف تھا کہ پی ٹی آئی پبلک سپورٹ کھوچکی۔

ملک احمد نے کہا کہ مولانا اور ان کے بیٹے کا موٴقف انتہائی سخت تھا کہ ان لوگوں سے بات نہیں کرنی، مولانا فضل الرحمان کے بیٹے وفاقی کابینہ کا حصہ تھے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ اس وقت مولانا اسعد کا موٴقف تھا کہ پی ٹی آئی سے کسی صورت بات نہیں ہوگی، تحریک عدم اعتماد کے دنوں میں سینیٹ کا الیکشن ہوا تھا جس میں حفیظ شیخ ہارے تھے۔

ملک محمد احمد نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں سترہ میں سے سولہ انتخابات تحریک انصاف ہاری تھی، مولانا کا خیال تھا کہ تحریک انصاف نے سازش کی ملک کے خلاف یہ عوامی پاور کھو چکے۔

Comments are closed.