مانسہرہ میں نوازشریف کی شکست والے حلقہ این اے 15 کے آراو تبدیل

51 / 100

فوٹو: فائل

مانسہرہ(فاروق احمد ) مانسہرہ میں نوازشریف کی شکست والے حلقہ این اے 15 کے آراو تبدیل کر دئیے گئے ، این اے 15 مانسہرہ 2 کے اس حلقہ سے سابق وزیراعظم نوازشریف کو شکست ہوئی ہے۔

اس حلقے سے پاکستان تحریک انصاف کےحمایت یافتہ امیدوار شہزادہ محمد گشتاسپ خان نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کو شکت دی ہے۔

میاں نواز شریف نے الیکشن کمشن میں سرکاری نتیجہ روکنے کی عزرداری دائر کی جس پر الیکشن کمیشن نے آج جمعرات تک سرکاری نتیجہ روک کر سے جواب طلب کیاتھا۔

آراو کی طرف سے ریکارڈ پیش کرنے حقائق سے کمیشن کوآگاہ کرنے اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد الیکشن کمیشن نے میاں نواز شریف کی عزرداری خارج کرکے شہزادہ گشتاسپ خان کی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری کرنے کے احکامات جاری کئے۔

تاہم اس فیصلے کے چند گھنٹے بعد ہی الیکشن کمیشن کی طرف سے آراو کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق شہزادہ گشتاسپ خان کو فارم 46 جاری کرنے کے بعد مزکورہ آراو کو دھمکیاں بھی ملتی رہیں اور تور غر سے فارم 45 اور دیگر ریکارڈ لانے والے اشتیاق نامی راستے میں پراسرار طور پر بے ہوش پایا گیا۔

اس واقعہ کی بھی ایف آئی آر درج ہو چکی ہے اور مبینہ طور پر بہوشی کی دوا کھلائی گئی تھی اور اس حوالے سے تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

Comments are closed.