حکومت سازی، جماعت اسلامی کا پی ٹی آئی کے ساتھ تعاون نہ کرنے کا فیصلہ
فائل:فوٹو
اسلام آباد: حکومت سازی کے معاملے میں جماعت اسلامی نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ تعاون نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حتمی فیصلہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ تعاون نہیں کر سکتے۔
نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی نے وفاقی سطح پر کسی اور جماعت کے ساتھ اتحاد کیا، صرف خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سے اتحاد کا کوئی جواز نہیں، پی ٹی آئی سے بات چیت دونوں حکومتوں سے متعلق تھی۔
ادھر پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ صوبائی اسمبلی میں جماعت اسلامی کی نمائندگی نہیں رہی، اب جماعت اسلامی کے ساتھ حکومت بنانے کا کوئی جواز نہیں۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ساتھ صرف کے پی میں حکومت سازی پر بات چیت چل رہی تھی، حکومت سازی کے لیے قانونی طریقہ کار کو دیکھا جا رہا ہے۔
Comments are closed.