چکوال میں ایک شخص نے اپنے بیوی بچوں کو قتل کر کے خود کشی کرلی

45 / 100

فائل:فوٹو
چکوال:چکوال کے تھانہ سٹی کے علاقے میں شفقت نامی شخص نے اپنے بیوی بچوں کو قتل کر کے خود کشی کرلی ۔
پولیس ذرائع کے مطابق مزدلفہ ٹاوٴن میں 6 لاشیں بر آمد ہوئی ہیں۔ شفقت سلیم نامی شخص نے اپنے 4 بچوں اور بیوی کو قتل کر کے خودکشی کر لی، مقتولین میں بیوی، 2 بیٹیاں اور دو بیٹے شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ون فائیو پر کال کرنے کے بعد شفقت نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے گھریلو حالات سے تنگ آکر اہل خانہ کو قتل کر کے خودکشی کی۔ ملزم آن لائن کاروبار کرتا تھا جس میں نقصان کی وجہ سے ذہنی پریشانی کا شکار تھا۔

Comments are closed.