انقلاب ایران کی 45 ویں سالگرہ کی اسلام آباد میں تقریب
فوٹو: ایکس ایران سفارت خانہ
اسلام آباد: ایرانی سفارتخانہ کے زیراہتمام انقلاب ایران کی 45 ویں سالگرہ کی اسلام آباد میں تقریب ،تقریب میں پاکستان کے نگران وزیرخارجہ جلیل عباسی جیلانی سمیت پاکستان کی کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
انقلاب کے 45 سال مکمل ہونے پر ایرانی سفارت خانہ کے زیر اہتمام تقریب،وفاقی دارالحکومت کے فائیو سٹار میں منعقد ہوئی،تقریب کے مہمان خصوصی وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی تھے۔
نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کہتے ہیں پاکستان اور ایران کے لوگوں کا تعلق نسلوں سے چلتا آ رہا ہے ،ایرانی سفیر کا کہنا ہے دونوں برادر ملک علاقئی اور عالمی فورم پر ایک جیسا موقف رکھتے ہیں۔
Foreign Minister @JalilJilani attended a reception today hosted by the Iranian Embassy in Islamabad on occasion of the 45th anniversary of the Islamic Revolution in Iran.
The Foreign Minister congratulated the people and the Government of Iran on this important anniversary. He… pic.twitter.com/2oPFUDX2ao
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) February 12, 2024
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاکستان اور ایران آپس میں برادرانہ تعلقات رکھتے ہیں،ہمارا آپس میں تعلق نسلوں سے چل رہا ہے،ہمارے قریبی دوطرفہ تعلقات ہیں۔
انھوں نے کہا45 سال سے پاکستان واشنگٹن میں ایران کے مفادات کا تحفظ کر رہا ہے،،جو باہمی اعتماد کا مظہر ہے، پاکستان اور ایران کو خطے کو محفوظ بنانے کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا۔
اہرانی سفیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے علاقائی اور عالمی معاملات پر ایک جیسے موقف ہیں ، دونوں ممالک مختلف فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں ، پچھلے سال تک دونوں ممالک کے مابین اڑھائی ارب ڈالر کی تجارت ہوئی ۔
ان کا کہنا تھا تجارت کا حجم 5 ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے،پاکستانی عوام کو کامیاب انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
ایران ترقی اور خوشحالی کی طرف تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے،
پاکستان اور ایران کی حکومتیں اور عوام ایک دوسرے کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی اہمیت اور افادیت سے بخوبی واقف ہیں،
مرتضیٰ سولنگی نگران وفاقی وزیر اطلاعات@murtazasolangi pic.twitter.com/xCFN4pIVAl— Team Murtaza Solangi (@MurtazaTeam) February 12, 2024
اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات نے انقلاب اسلامی ایران کی فتح کی سالگرہ پر ایران کی حکومت اور ایرانی عوام کو مبارکباد پیش کی، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے۔
انھوں نے کہا ایرانی قوم نے اپنی جدوجہد میں بے شمار مقاصد حاصل کئے،ایران ترقی اور خوشحالی کی طرف تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
تقریب میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طاہر اشرفی ، سابق ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید افتخار حسین نقوی ، راجہ ناصر عباس ، عبداللہ گل سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں غیرملکی سفیروں کی بڑی تعداد میں شرکت، تقریب میں پاکستان کے حالیہ انتخابات، حکومت سازی کے حوالے سے گفتگو،غیرملکی سفرا کی پاکستان میں مستقل کی حکومت میں غیر معمولی دلچسپی لی۔
Comments are closed.