یوم پاکستان ،58فوجی ،66سول اعزازت ، ریما، وسیم اکرم ، عطاء للہ بھی شامل

اسلام آباد(نقاش سلیم تنولی )یوم پاکستان پر اعزازات تقسیم کئے گئے، عطاء اللہ عیسی خیلوی، ریما خان ، مہوش حیات،وسیم اکرم، وقار یونس ، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اور نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والے نعیم رشید بھی اعزاز پانے والوں میں شامل۔

یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، صدر مملکت عارف علوی نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی پر 58 فوجی اور 66 سول اعزازات تقسیم کیے۔

یوم پاکستان پر ایوان صدر میں بڑی تقریب ہوئی جہاں صدرمملکت نے ملک کے لئے نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو اعزازات سے نوازا۔ تقریب میں وزیراعظم عمران خان، مسلح افواج کی قیادت، وفاقی وزرائارکان پارلیمنٹ، سفراء شریک ہوئے۔

ہلال امتیاز ملٹری پانے والوں میں لیفٹیننٹ جنرل زاہد حامد،ایئر مارشل سید نعمان علی، ایئر مارشل محمد خالد،میجر جنرل نعیم نقی شامل،میجر جنرل سلیم احمد خان ،میجرجنرل طاہر مختار، میجر جنرل ارشد محمود، میجر جنرل طارق محمود ستی، میجر جنرل افتخار احمد، میجر جنرل سہیل عزیز، میجر جنرل راحت عباس اور ریئر ایڈمرل سید اسد کریم کو ہلا ل امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔

ایئر وائس مارشل ندیم طارق، میجر جنرل نعمان احمد ہاشمی ، ایئر وائس مارشل شعاب شفقات، ایئر وائس مارشل سلمان احسان بخاری ، میجر جنرل رضوان افضل اور میجر جنرل اظہر عباس کو بھی ہلا ل امتیاز ملٹری دیا گیا۔

میجر جنرل امجد احمد بٹ ، میجر جنرل فیض حامد، میجر جنرل محمد عامر، میجر جنرل نادر خان، میجر جنرل محمد چراخ حیدر، ریئر ایڈمرل زین ذوالفقار، ریئر ایڈمرل فیصل رسول لودھی ، ریئر ایڈمرل زاہد الیات کو بھی ہلا امتیاز ملٹری ملا۔

ریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق ، میجر جنرل ندیم احمد انجم ، میجر جنرل سعید اختر، میجر جنرل خالد جاوید، میجر جنرل خالد ضیاء ، میجر جنرل سعید احمد ، میجر جنرل امجد علی خان خٹک، میجر جنرل اظہر رشید ، میجر جنرل علی عامر اعوان اور میجر جنرل عابد لطیف خا ن کو ہلا ل امتیاز ملٹری دیاگیا۔

میجر جنرل محمد سعید، میجر جنرل اختر نواز، میجر جنرل سردار حسن اظہر حیات ، میجر جنرل عثمان حق ، میجر جنرل طارق ضمیر ، ریئر ایڈمرل محمد شفیق ، ایئر وائس مارشل عمرا ن خالد اور میجرجنرل لیاقت علی کو ہلا ل امتیاز ملٹری دیاگیا،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو بھی ہلا ل امیتاز ملٹری سے نوازا گیا۔
ستار ہ بسالت (ملٹری) پانے والوں میں کرنل سہیل عابد شہید، میجرعلی سلمان ناصر شہید، کیپٹن شاہد فاروق رانا، کیپٹن جنید حفیظ شہید، لیفٹیننٹ ارسلان عالم ستی،صوبیدار شوکت خان شہید اور سپاہی سید سبطین حیدر شامل۔

سپاہی کامران افضل شہید، سپاہی آفتاب احمد خان شہید، سپاہی فتح اللہ شہید، سپاہی یحیٰ خان ، کیڈ ٹ مرزا شازیب مغل اورایم جی ٹی محمد اسلم شہید کو بھی ستارہ امتیاز (ملٹری) دیا گیا،نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والے نعیم رشید شہید کو نشان شجاعت دیاگیا۔

شعیب سلطان خان اور صدر الدین ہاشوانی کو نشان امتیاز دیاگیا۔ہلال امتیاز پانے والوں میں ظہیر ایوب بیگ ، غلام اصغر، پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات، وسیم اکرم ، وقار یونس ، عبدالباری خان اور جرمنی مائیکل جانسن شامل ہیں۔

وجیہہ حارث رومانیہ اور محمد الیا س خان کو ستار ہ پاکستان دیاگیا،محمد ادریس شہید، سراج خان رہیسانی شہید ، اسد علی اور معراج احمد عمرانی شہید کو ستارہ شجاعت دیاگیا۔

ستارہ امتیاز پانے والوں میں عطاء اللہ خان عیسی ٰ خیلوی، ڈاکٹر عنایت اللہ، سید ابو احمد عاکف ، پیر محمد دیوان، عیقل کریم ڈھیڈی ، مس نیلو فر سعید، ثمر علی خان، صائمہ شہباز ملک اور شمیم احمد شیخ (کینیڈا )شامل ہیں۔

ڈاکٹر آصف ایم رحمان (امریکہ) ڈاکٹر ضیاء الحسن، سٹیون جے برین(امریکہ) ڈاکٹر جیمز اے تیبی (امریکہ) کو بھی ستارہ امتیاز دیاگیا۔

صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی پانے والوں میں انجینئر ڈاکٹر ناصر محمود خان، عشرت فاطمہ ، ریما خان، محمد ارشد شریف ،لقمان علی افضل، ثناء اللہ اور رشید مسعود خان کے نام شامل۔

نوید احمد شیروانی (امریکہ ) واجد خان کو ستارہ قائد اعظم دیاگیا۔تمغہ شجاعت پانے والوں میں محمد حنیف بشیر، عمران حقیق ، قمر زمان ، محمد فیاض ٹیپو، سید نعمت اللہ، سید غائب علی شاہ، حاجی زاہد خان، خوشحال خان، برگیڈ یئر رضوان افضل، محمد یونس ، ساجد حسین ، عمر ساجد شہید، ڈاکٹر خالد خان اور محمد نعمان ظفر شامل۔

وجاہت اللہ آفریدی، محمد عمرمبین جیلانی شہید، صوبیدار میجرل ریٹائر اللہ دتہ شہید، محمد اقبال، حکیم سید، احسان اللہ ، سید شاہ رخ حیدر زیدی، صائم شفایت شہید، اکرم خان شہید کیلئے تمغہ شجاعت۔

تمغہ امتیاز پانے والوں میں ڈاکٹر اکرم علی ملک، فلائٹ لیفٹیننٹ محمد صدیق شیخ ، سردار علی ٹکر، مہوش حیات اور ملک امین اسلم خان شامل ہیں۔

Comments are closed.