ہلال احمر کا عمومی اجلاس، صوبائی گورنرز کی شرکت، 6 ارکان کا انتخاب

اسلام آباد (زمینی حقائق ڈاٹ کام)ہلال احمر پاکستان کا نیشنل ہیڈ کوارٹرز میں  غیر معمولی عمومی اجلاس ہوا جس میں تین صوبائی گورنرزچوہدری محمد سرور، عمران اسماعیل اورراجہ جلال حسین مقپون نے بطور صوبائی برانچز صدور وڈیو لنک پر شرکت کی.

اجلاس میں چیئرمین ہلال احمر بلوچستان اکرم شاہ ایڈووکیٹ،ہلال احمر ضم کردہ اضلاع  کے چیئرمین آصف خان،ہلال احمر آزاد کشمیر برانچ کے ایڈمنسٹریٹر لیفٹیننٹ کرنل طاہر یونس،وزارت  قومی صحت ،محکمہ فنانس اور  وزارت اطلاعات و نشریات کے نمائندگان اورکمشنر آفس کے سید بلال گیلانی  نے شرکت کی۔

اجلاس کی صدارت صدر مملکت جناب ڈاکٹر عارف علوی نے کرنا تھی مگر کورونا ٹیسٹ مثبت آجانے پر انہوں نے صدارت کی ذمہ داری چئیرمین ہلال احمر ابرارالحق کو سونپ دی تھی۔

اس غیر معمولی عمومی اجلاس میں  شو آف ہینڈ کے ذریعے متفقہ طور پر  آصف باجوہ،ڈاکٹر ارشاد محمد،سید ہاشم اے حسن،ڈاکٹر پرویز غفار رجوانی،بریگیڈئیر(ر) عبدالہادی،بریگیڈئیر(ر) مودت رانا کو ممبر منیجنگ باڈی منتخب کیا گیا۔

 غیر معمولی عمومی  میٹنگ میں  تینوں گورنرز نے چیئرمین ہلال احمر ابرار الحق کے اقدامات کو سراہتے ہوئے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔انہوں نے ہلال احمر کی خدمات کی تعریف کی.

Comments are closed.