گلیات ،ہرنوکرلہ میں جیپ حادثہ، 7 خواتین جاں بحق، 10 زخمی

ایوبیہ (عتیق عباسی سے) گلیات تھانہ بگنوتر کی حدود ہرنو کرلہ میں جیپ حادثہ میں 7 جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں.

ڈی ایس پی گلیات جمیل الرحمان کے مطابق حادثہ میں سات افراد جاں بحق 10 زخمی ہوئے جیپ میں 16 خواتین اور ایک ڈرائیور سوار تھے خواتین بانڈی میرہ میں جنازہ میں شرکت سے واپس آرہی تھیں۔

زخمیوں کو بے نظیر شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈی ایس پی گلیات اور ایس ایچ او بگنوتر زخمیوں کے ہمراہ موجود رہے بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں نرگس بی بی زوجہ گوہر الرحمان سکنہ جگیاں کوالیاں نرگس بی بی زوجہ محمد خان سکنہ جگیاں کوالیاں اور دیگر شامل ہیں.

تعظیم جان زوجہ خانی محمد سکنہ جگیاں کوالیاں، نسیم جان زوجہ شالم خان جگیاں کوالیاں، فاروق جان زوجہ قیوم عباسی سکنہ جگیاں کوالیاں ، شاہین بی بی زوجہ ذاکر الرحمن سکنہ جگیاں کوالیاں ، خانی جان زوجہ زریب محمد سکنہ جگیاں کوالیاں ، بصری جان زوجہ محمد صدیق سکنہ جگیاں کوالیاں زخمی ہو ئیں.

مکھن جان زوجہ ویز سکنہ جگیاں کوالیاں ، ناظمہ بی بی زوجہ جعفر سکنا جگیاں کوالیاں ، صبا جان زوجہ محمد ساجد سکنہ جگیاں کوالیاں ، نصرت جان زوجہ محمد آصف سکنہ جگیاں کوالیاں ، ناجو بی بی زوجہ بلند خان سکنہ جگیاں کوالیاں، عنصر بی بی زوجہ حفاظت خان سکنہ جگیاں کوالیاں اور سفیرا بی بی زوجہ الیاس خان سکنہ جگیاں کوالیاں، زخمی ہیں.

Comments are closed.