کے پی, نگران وزیراعلیٰ پراجلاس بے نتیجہ ، فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا

فائل فوٹو

اسلام آباد(ویب ڈیسک )خیبر پختونخوا میں نگران وزیر اعلیٰ کی نامزدگی پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم، معاملا الیکشن کمیشن کے پاس چلا گیا۔

آج کے پی ہاوس اسلام آباد میں تحریک انصاف کے شاہ فرمان اور جے یو آئی کے محمود بیٹینی کے درمیان مزاکرات ہوئے جو کسی نتیجہ پر نہ پہنچ سکے۔

وزیر اعلیٰ پختونخوا کی جانب سے اعجاز قریشی اور حمایت اللہ کے نام تجویز کئے گئے ،حزب اختلاف کے نمائندے منظور آفریدی اور جسٹس (ر) دوست محمد کے ناموں پر مصر رہے۔

سابق وزیر اعلیٰ کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے مزاکرت کے بعد اس بات کی تصدیق کی کہ معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوانے پر اتفاق ہو گیاہے۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ فریقین کے اپنے اپنے ناموں پر اصرار کے باعث معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوانے پر اتفاق کیاگیا کیونکہ کوشش کے باوجو د پارلیمانی کمیٹی کامیاب نہ ہوسکی۔

Comments are closed.