قومی اسمبلی کے 5سال ، کارکردگی پر فافن کی رپورٹ جاری

اسلام آباد(ویب ڈیسک )فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے 14ویں قومی اسمبلی کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی نے حکومت کے 182 جبکہ 23 نجی بل منظور کیے۔ پانچ آئینی ترامیم منظور کیں جن میں فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے اور قومی اسمبلی کی دوبارہ نشستیں مقرر کرنے کی آئینی ترامیم بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق متحدہ قومی موونٹ (ایم کیو ایم) کے ممبران نے 75، مسلم لیگ ن نے 53، پیپلز پارٹی نے 33 اور پی ٹی آئی نے 26 نجی بلز پیش کیے۔

قومی اسمبلی میں ممبران نے 13 ہزار 912 سوالات پوچھے جن میں سے حکومت نے 10ہزار 926 سوالات کے جواب دیے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خواتین ارکان نے 57 فیصد جبکہ مرد ممبران نے 43 فیصد سوالات پوچھے۔قومی اسمبلی میں 533 توجہ دلاوٴ نوٹس اور 45 تحاریک بحث کے لیے پیش کی گئیں۔

آخری سال میں پارلیمان کی حاضری 65سے کم ہو کر 55 فیصد پر آ گئی، قومی اسمبلی نے دو بار اسپیکر اور دو مرتبہ وزیر اعظم کا چناوٴ کیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاسوں کے دوران کورم کی 159 بار نشاندہی کی گئی۔

Comments are closed.