کیپٹن صفدر کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا
کراچی( ویب ڈیسک )مزار قائد کی بے حرمتی کے جرم میں گرفتار ہونے والے کیپٹن صفدر کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے.
کراچی سٹی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کر لی ضمناتی مچلکے جمع کرانے پر انھیں رہا کر دیا گیا۔
کراچی سٹی کورٹ کی جانب سے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے وکلا کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا تھا جسے نقد جمع کرایا گیا۔
کیپٹن صفدر کی رہائی سے قبل عدالت میں (ن) لیگ اور پی ٹی آئی وکلا کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جس پر مجسٹریٹ نے وکلا کو چیمبر میں طلب کر لیا تھا۔
کیپٹن صفدر کو مزار قائد کی بے حرمتی پر آج ہی ہی گرفتار کیا گیا تھا اور آج ہی ضروری قانونی کارروائی کے بعد رہا کر دیا گیا ہے.
قائداعظم پروٹیکشن اینڈ مینٹیننس آرڈیننس کی سیکشن 6، 8 اور 10 کے مطابق مزار کے اندر کسی بھی قسم کے جلسے جلوس کی ممانعت ہے،
مزار قائد تحفظ ایکٹ یہ بھی کہتا ہے کہ کسی بھی جرم کی کم سے کم سزا 3 سال یا اسے جرمانے میں بھی تبدیل کیا جا سکتا۔
تحفظ ایکٹ کی سیکشن 427 کے مطابق 50 ہزار روپے سے زائد کا نقصان پہنچانا جرم ہے جب کہ سیکشن 506 بی کی خلاف ورزی کی سزا بھی 2 سال اور جرمانہ ہے تاہم اگر صرف جرمانے کی سزا بھی ہو جائے تو کیپٹن صفدر سزا یافتہ تصور ہوں گے۔
پولیس نے کیپٹن محمد صفدر کو نجی ہوٹل سے گرفتار کیا پولیس کا موقف ہے کہ کیپٹن صفدر کے خلاف مقدمہ بریگیڈ تھانے میں درج ہے اور انہیں گرفتار کرکے تھانہ عزیز بھٹی میں رکھا گیا ہے۔
کیپٹن صفدر اور مزید 200افراد کے خلاف مزار قائد ایکٹ کی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ درج کیا گیاہے جس کے مدعی شہر وقاص ہیں
پولیس کا کہنا ہے کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور مزار قائد ایکٹ کی خلاف ورزی کی دفعہ بھی شامل ہے۔
کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پرسامنے آئی ہے جس میں انہیں گرفتار کرنے کیلئے پولیس کی نفری کے اطراف میں موجود ہے جب کہ پولیس موبائل میں بیٹھتے وقت بھی کیپٹن صفدر نعرہ لگارہے ہیں۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا تھا کہ ان کے شوہر کو نجی ہوٹل کے کمرے کا دروازہ توڑ کر گرفتار کیا گیا ہے اس کیلئے انھوں نے اپنے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک کی ٹوئٹ شیئر کی ہے۔
Comments are closed.