کیپٹن صفدر نے مزار قائد پر جو کیا نامناسب تھا، سعید غنی

کراچی( ویب ڈیسک )صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ مزار قائد پر مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر نے جو کچھ کیا وہ نامناسب تھا ۔

سعید غنی کی طرف سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیاہے کہ مزار قائد پر کیپٹن صفدر نے جو کچھ کیا وہ نامناسب تھا لیکن جس انداز میں کراچی پولیس نے گرفتاری کی ہے وہ قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری سندھ حکومت کی ہدایات پر نہیں ہوئی، پولیس کا یہ اقدام PDM کی جماعتوں میں خلیج پیدا کرنے کی سازش کا حصہ ہے جسے ہم ناکام بنائیں گے۔

سعید غنی نے بعد میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے وزیراعلیٰ پر کوئی دباؤ نہیں تھا، جو کچھ ہوا نا مناسب ہے اس کے خلاف درخواست پی ٹی آئی والوں نے دی تھی۔

انھوں نے کہاکہ کل شام 7بجے کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا، مقدمے میں وقت غلط لکھا گیا ہے جب کہ یہ فیصلہ ہمیں بتائے بغیر ہوا، اگر اس پر کوئی فیصلہ ہونا تھا تو ہمیں اعتماد میں لینا چاہیے تھا۔

اب بطور حکومت یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ جو کچھ ہو اس کا ازالہ کریں، یہ سب کچھ ہمارے درمیان دوریاں پید اکرنے کے لیے ہوا ہے، امید ہے پی ڈی ایم کی قیادت یہ سب سمجھ رہی ہوگی۔

Comments are closed.